انٹرنیشنلاہم خبریں

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب

کلاڈیا شین بام میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب۔

اس کے علاوہ شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں اور وہ میکسیکو سٹی کی سابقہ میئر بھی رہ چکی ہیں۔

 میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کلاڈیاشین بام میکسیکو کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی آفیشل الیکٹورل اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج یہ ظاہر کررہے ہیں کہ کلاڈیا شین بام 58 سے 60 فیصد تک ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین بام کو اپنی کاروباری خاتون حریف زوشل گلویز پر 30 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔انتخابات میں اپنی کامیابی پر شین بام نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو ناکام نہیں ہونے دونگی۔شین بام یکم اکتوبر 2024 کو اپنے عہدے کا حلف لیں گی اور میکسیکو کا صدارتی منصب سنبھالیں گی۔اس کے علاوہ شین بام توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سائنسدان ہیں اور وہ میکسیکو سٹی کی سابقہ میئر بھی رہ چکی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You