اہم خبریں

نبی کریم ﷺ کے ارشادات کو چھوڑ دینا آزمائش اور تکلیف کا سبب بنتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

نبی کریم ﷺ کے ارشادات کو چھوڑ دینا آزمائش اور تکلیف کا سبب بنتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

زندگی میدان ِ عمل ہے ہم سب اس میں موجود ہیں۔اللہ اور اللہ کے نبی کا فرمان موجود ہے۔اجماع امت موجود ہے قرآن کریم موجود ہے ہمارے پاس اختیار ہے اور ہم کیا کر رہے ہیں ساری بات سمجھ آجائے گی۔اگر ایمان کا دعوی ہے اور اس کے ساتھ صدق نہیں ہے تو بات منافقت تک چلی جائے گی۔اور اگر ایمان کے ساتھ صدق بھی ہے تو پھر مسلمان معاشرے میں نظر آنا چاہیے کہ مسلمان معاشرہ ایسا ہوتا ہے
جن مسائل میں آج ہم گھرے ہیں ملکی طور پر،قومی طور پر اور خاندانی مسائل بھی جو ہیں ان کا سبب بداعمالیاں اور نفاق ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبار ک کے روز خطاب۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کا یہ اعجاز ہے کہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ دونوں کو برابر سمجھ آرہی ہوتی ہے۔رہتی دنیا تک جب بھی کوئی راہنمائی حاصل کرنا چاہے گا قرآن کریم اس کی راہنمائی فرمائے گا۔قیامت کے دن جب حساب ہو گا کسی کے پاس کوئی جواز نہیں ہوگا کوئی انکار نہیں کر سکے گا کہ میں نے ایسا نہیں کیا۔ہر چیز اس کے سامنے لائی جائے گی۔دنیا سبب سے ہے اسباب کل نہیں ہیں، ہوتا وہ ہے جو اللہ چاہتا ہے۔دنیا کا اصول اور ضابطہ یہ ہے کہ جائز کام ہو جائز اسباب اختیار کیے جائیں پھر نتیجہ اللہ کے سپرد کر دیا جائے یہ توکل ہے۔اللہ کریم دین اسلام کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔
آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You