ڈاکٹر زاہد حسین کو پرو وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ تعینات ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
ڈاکٹر زاہد حسین کو پرو وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ تعینات ہونے پر مبارکباد۔اکرام الدین
امید ہے کہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین باچا خان یونیورسٹی کی بہتری میں اہم کردار ادا کرینگے۔سربراہ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کو بطور پرو وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین کو پرو وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ منتخب کرنا بہترین اقدام ہے انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ پرو وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر زاہد حسین باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی بہتری اور طلبہ و طالبات کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے تا کہ طلبہ و طالبات اور یونیورسٹی ملازمین کے مسائل بروقت حل ہو سکے کیونکہ طلبہ و طالبات اور یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل حل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔