اہم خبریںخیبرپختون خواہ

پشاور ائیرپورٹ پر 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، اسپتال منتقل

پشاور ائیرپورٹ پر 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئیں، اسپتال منتقل

خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔محکمہ صحت

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 مسافروں میں  منکی (ایم) پاکس کی علامات پائی گئیں۔محکمہ صحت کے مطابق ائیرپورٹ پر اسکرینگ کے دوران دونوں مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئیں۔محکمہ صحت نے بتایاکہ ایم پاکس کے مریضوں کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تشخیص کا عمل جاری ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک ایم پاکس کے 2 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔محکمہ صحت نے مزید کہا کہ باچاخان ائیرپورٹ پراب تک 20ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جبکہ طورخم بارڈ پر 21 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You