
وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو۔
گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم نے یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ پیش کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔



