ریسکیو 1122 پنجاب کی طرف سے رائج کیا جانے والا نیا ٹیلی فونک نظام عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا

ریسکیو 1122 پنجاب کی طرف سے رائج کیا جانے والا نیا ٹیلی فونک نظام عوام کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا
مریض دوسرے شہروں میں ریفر کرنے کے لئے ڈاکٹرز حضرات کو ایمبولنس منگوانے کے لیے لاہور ٹیلی فون کرنا پڑے گا
پنڈدادنخان: ادارہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو پنجاب کی طرف سے مریضوں کو دوسرے شہروں کی طرف ریفر کرنے کے لیے ٹیلیفونک نظام تبدیل کرنے کی اطلاعات عوام کے لیے انتہائی تشویشناک ہیں پہلے سے رائج نظام کے مطابق محکمہ صحت کے ہسپتالوں اور دیگر یونٹ سے ڈاکٹر مریض ریفر کرنے کے لیے ایمبولینس طلب کرنے کے لئے ڈبل ون ڈبل ٹو کے مقامی دفاتر میں ٹیلی فون کرتے تھے جس پر فوری طور پر ایمبولینس میںسر آجاتی ھے اور مریض کو بروقت مطلوبہ ھسپتال کی طرف روانہ کر دیا جاتا تھا اطلاعات ہیں کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اس نظام کو تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور نیا طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹرز ز ایمبولنس طلب کرنے کے لئے لاہور ٹیلی فون کریں گے اور لاہور سے وہ ٹیلیفون مقامی دفاتر کو جائے گا جس کے باعث نہ صرف وقت کا زیاں ہو گا بلکہ انسانی جانوں کو بروقت ان کے مطلوبہ ھسپتالوں تک نہ پہنچنے کی وجہ سے خطرہ لاحق ہوگا
مذکورہ نظام میں تبدیلی کی اطلاعات کے بعد عوام الناس میں تشویش پائی جاتی
حکومت پنجاب کی طرف سے شفافیت کے لیے اس نظام کو رائج کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے لیکن اس اقدام کے باعث عوام کو شدید دشواریاں کا سامنا کرنا پڑےگا
چوہدری سلیم باگڑی نیو نیوز پنڈدادنخان