اہم خبریںپاکستان

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے ن لیگ نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی

اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس کیلئے ن لیگ نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔ نواز شریف کا آڈیو خطاب ایجنڈے کی ابتدائی منظوری کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اے پی سی میں مڈ ٹرم الیکشن کی تجویز دے گی، ن اور شین گروپ کا تاثر زائل کرنے کیلئے مریم نواز کو وفد میں شامل کیا گیا۔ ن لیگ حکومت ہٹاؤ مہم چلانے کے لیے نومبر میں عوامی جلسوں کی بھی تجویز دے گی، حکومت مخالف تحریک کیلئے مشترکہ فنڈز قائم کرنے کی بھی سفارش کی جائے گی۔ اسمبلیوں کے باہر ہفتہ وار مشترکہ احتجاج کا شیڈول دینے کی تجویز بھی دی جائیگی۔

دوسری جانب آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لئے شہباز شریف کی قیادت میں ن لیگ کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال، ایاز صادق وفد میں شامل ہوں گے۔ خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور امیر مقام بھی اے پی سی کا حصہ ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے، جس کا دو نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ کانفرنس میں حکومت کی دو سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے تجاویز بھی دی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You