اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکیسن کی ایڈوانس خریداری کے سلسلے میں عالمی اداروں سے مالی معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے، انسداد کورونا ویکسین طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اقتصادی امور ڈویژن کے ذریعے عالمی اداروں سے مالی معاونت کے لئے بات چیت کرے گی، مالی معاونت کے لئے عالمی بنک، اے ڈی بی اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے، دستاویز کے مطابق عالمی اداروں سے کورونا کی خریداری کے اخراجات کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔
دستاویز کے مطابق کورونا ویکسین طبی عملے اور تشویشناک حالت والے مریضوں کو فراہم کی جائے گی۔ مشیر ادارہ جاتی اصلاحات نے تجویز دی ہے کہ طبی عملے کو ویکیسن مفت فراہم کی جائے۔
معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کورونا ویکسین مفت تقسیم کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ ویکسین کی کچھ نہ کچھ قیمت مقرر کی جائے۔