بہاولپور: ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے ڈاکٹر منور رؤف کے ہاں تعزیت کی

*بہاولپور: ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے ڈاکٹر منور رؤف کے ہاں تعزیت کی*
*بہاولپور 23 اگست 2026:* صدر نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی *ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ صاحب* اپنے وفد کے ہمراہ شام کے وقت بہاولپور تشریف لائے۔
اس موقع پر انہوں نے نائب صدر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن HDA پاکستان *ڈاکٹر منور رؤف صاحب* کے گھر جا کر ان کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی، مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہومیوپیتھک کمیونٹی ڈاکٹر منور رؤف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
وفد میں شامل دیگر معززین نے بھی مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا مغفرت کی۔
ڈاکٹر منور رؤف اور ان کے خاندان نے صدر نیشنل کونسل اور ان کے وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔



