انٹرنیشنلاہم خبریں

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی

حزب اللہ نے اسرائیلی شہر حیفا پر 100 سے زائد راکٹ داغ دیے، 12 اسرائیلی زخمی۔

حزب کی جانب سے پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے گئے۔

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا راکٹ حملہ کردیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق حزب نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران حیفا شہر پر دو مرتبہ راکٹ داغے، حزب کی جانب سے پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں 20 راکٹ داغے گئے۔حزب اللہ کے عبوری سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حزب اللہ کی صلاحیتیں برقرار ہیں۔میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو تباہ کیا جبکہ دیگر راکٹ حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے اکثر لانچر تباہ کردیے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You