کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کورنگی ٹاؤن میں جاری شجرکاری

کراچی(اسٹاف رپورٹ)چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کورنگی ٹاؤن میں جاری شجرکاری مہم میں شجرکاری کے فروغ کے لیے دی ایکسنٹ مونٹسوری اسکولنگ سسٹم کے طلباءو طالبات کے ہمراہ پودا لگایا اس موقع پر پیپلز یوتھ پی ایس 95 کے صدر وقار لودھی ، سر معیزالدین ، آصف شاہین اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کے مشن کے مطابق کورنگی ٹاؤن میں گرین اینڈ کلین شجر کاری مہم میں 1 لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں تسلسل کے ساتھ کورنگی ٹاﺅن میں شجر کاری مہم جاری و ساری ہے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی کے ساتھ صاف ستھرا ما حول میسر آسکے گاچیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے پارکس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام سٹیک ہولڈرز بشمول تعلیمی اداروں سول سوسائٹی اور اداروں کو پودے فراہم کئے جائیں سرواﺅل ریٹ بڑھانے کیلئے پہلی بار خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو لگائے گئے پودوں کا معائنہ کریں گی پودے حاصل کرنے کیلئے شہر میں مختلف مقامات پر اسٹال بھی مختص کئے جائینگے۔



