انٹرنیشنلاہم خبریں

جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک

جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کی حالت تشویشناک۔

سوچی کی صحت سے متعلق کچھ نہیں معلوم اور نا مجھے یہ معلوم ہےکہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔بیٹے کا بیان

میانمار(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق سال 2021 سے جیل میں قید میانمار کی سابق سربراہ آنگ سان سوچی کے بیٹے نے کہا ہے کہ والدہ کی صحت کے بارے میں فکرمند ہوں۔سوچی کے بیٹے کے مطابق ان کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب ان کی صحت سے متعلق کچھ نہیں معلوم اور نا مجھے یہ معلوم ہےکہ وہ زندہ ہیں بھی یا نہیں۔ سوچی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ امیدہے آنگ سانگ سوچی کی رہائی اس ماہ میانمار کے انتخابات کے دوران ہوجائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2021 میں میانمار کی فوج نے گرفتار کیا تھا اور سوچی اشتعال انگیزی،بدعنوانی،انتخابی دھاندلی سمیت دیگرجرائم میں 27 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You