
جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان۔
جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا۔میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔جرمن وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں جرمنی نے 28 جبکہ 2025 میں 81 مجرمانہ کارروائیوں پر افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا۔



