جہلم
جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 17 سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی

*جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، 17 سالہ لڑکے کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان گرفتار*
جہلم :- تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا،
مجرمان مقدمہ درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھے، جنہیں جہلم پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، گرفتار مجرمان سے مزید تفتیش جاری ہے،
*بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لیے جہلم پولیس کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی،ڈی پی او جہلم جہلم شفیق چوہدری*



