پنجاب

گرین بسوں کی اوور سپیڈنگ شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

گرین بسوں کی اوور سپیڈنگ شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

سروس روڈ ہو یا مین روڈ، گرین بسوں کی مبینہ تیز رفتاری نے پیدل چلنے والوں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو شدید خوف و تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق بعض گرین بسیں سڑکوں پر انتہائی تیز رفتاری سے چلتی دکھائی دیتی ہیں، جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔

سروس روڈز اور مین روڈز پر جہاں روزانہ بڑی تعداد میں پیدل شہری، موٹر سائیکل سوار اور دیگر گاڑیاں سفر کرتی ہیں، وہاں بسوں کی رفتار پر مؤثر کنٹرول نہ ہونا شہریوں کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، تاہم اگر تیز رفتاری کے باعث عوام کی جان و مال کو خطرات لاحق ہوں تو اس معاملے پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ گرین بسوں کی رفتار اور ڈرائیونگ کے طریقہ کار پر فوری نظرثانی کی جائے، متعلقہ حکام کو سروس روڈ اور مین روڈ پر رفتار کی پابندی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے جائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

شہریوں کی وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کیے بغیر فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ گرین بس سروس عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے، خوف کا نہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You