اہم خبریںپنڈدادنخان

تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والا 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

شاکرحسین ڈاوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والا 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

تفصیلات کے مطابق عامر شہزاد ولد محمد بخش ساکن پیر دھمراھی نے تھانہ پنڈدادنخان میں بیان تحریری دیا کہ اس کا بڑا بھائی ظفر اقبال جو کہ غلام رسول اینڈ کمپنی کرش پلانٹ پر بطور چوکیدار کام کرتا ہے مورخہ 01-04-2021کو وقت قریب 8بجیرات کھانہ کھا کر کرش پلانٹ پر چلا گیا لیکن حسب المعمول صبح گھر واپس نہ آیا جس کا موبائل نمبر بھی بند تھا عامر شہزاد چند دیگر اشخاص کے ساتھ کرش پر پہنچا تو اس کے بھائی ظفر اقبال کی نعش چارپائی پر رسی سے بندھی ہوئی تھی اور گلے میں پھندے کے اور کلائیوں پر رسی کے نشانات تھے۔
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی سربراہی میں ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے۔جس پرسب انسپکٹر ظہیر الدین بابر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران تھانہ پنڈدادنخان،جلالپور شریف تھانہ کی انتھک محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں سے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے 3ملزمان:
1۔امانت علی ولد تنویر حسین ساکن ہرنپور
2۔قیصر عباس ولد محمد خان ساکن ہرنپور
3۔احسن شہزاد ولد محمد مقبول ساکن ہرنپور
کو گرفتار کیا۔ملزمان سے تھانہ جلالپور شریف میں مسروقہ ہنڈا 125موٹر سائیکل ریکور ہوا۔جنہوں نے تھانہ پنڈدادنخان میں غلام رسول اینڈ کمپنی کرش پلانٹ پر الیکٹرک تار مالیتی2لاکھ روپے کی ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران ظفر اقبال کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مسروقہ تار مالیتی2لاکھ روپے بھی ریکور کر لی گئی ہے۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سماجی و سیاسی حلقوں نے جہلم پولیس کا ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کرنے والے 3رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم کو CC-IIIسرٹفیکٹ اور کیش انعام۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You