انٹرنیشنلاہم خبریں

بنگلادیش: عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ، پُرتشدد واقعات

بنگلادیش: عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری، اپوزیشن کا بائیکاٹ، پُرتشدد واقعات۔

اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے انتخابات کو غیر منصفانہ قرار دیکر بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ 

 ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری  ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق3 بجے تک جاری رہےگا۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے شیخ حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دیکر عام انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے جبکہ غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش  کے عام انتخابات کے  ابتدائی نتائج کا اعلان کل صبح تک ہونے کا امکان ہے اور اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث ایک بار پھر شیخ حسینہ واجد کے وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔دوسری جانب شیخ حسینہ کا کہنا ہے کہ  انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک "دہشت گرد تنظیم” ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک جمہوری رہے۔
انھوں نے کہا کہ بنگلا دیش ایک خودمختار ملک ہے، لوگ میری طاقت ہیں اور ہماری جماعت عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی.دوسری جانب بی این پی نے کل سے ملک بھر میں 2 روز کی ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات بھی سامنے آئے اور اس دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھز کو جلا دیاگیا۔چٹاگانگ میں پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، اپوزیشن کارکنان نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر رکھی تھی، اپوزیشن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شاٹ گن سے فائرنگ کی گئی.

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You