اہم خبریںپاکستان

بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن آج سے شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آج سے بلاامتیاز کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے، کریک ڈاؤن میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کا تعاون ہے، ہمیں معلوم ہے چوروں کے خلاف یہ مہم آسان نہیں لیکن ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ فیلڈ فارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز نگران وزیر توانائی محمد علی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوتی اور لوگ بل ادا نہیں کرتے اس وقت تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You