اہم خبریںپنجاب

بجلی بحران: ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے اور تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا جبکہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You