اہم خبریںصحت

این سی او سی اجلاس، کورونا وائرس کے ملک بھر میں پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد: اسلام آباد میں منعقدہ این سی او سی اجلاس میں کورونا کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، وبا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے پر غور، صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ دوسری جانب کورونا کی صورت حال دن بدن خراب ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کےمزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے ایکشن لے لیا، ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد گرفتار، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر سے مسلسل ہلاکتیں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 4 ہزار 767 افراد مہلک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You