ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں متحرک نینی گینگ

ڈی ایس پی پنڈ دادنخان میاں عبدالجبار کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ للہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں متحرک نینی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلیں،نقدی، مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور، چوری شدہ 02 عدد موٹر سائیکلز ،نقدی 01 لاکھ 30 ہزار روپے،02 عدد موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر برآمد کر لی گئی،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،ڈی پی او جہلم
موٹر سائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



