جہلم (عبدالرحمن قادری ) پنڈ دادن خان اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب نومولود بچے کی لاش برآمد

جہلم (عبدالرحمن قادری ) پنڈ دادن خان اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب نومولود بچے کی لاش برآمد، پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئے
جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان: چلڈرن پارک اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے قریب سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور ایس ایچ او ملک نثار پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق نومولود بچے کو مبینہ طور پر اس کی ماں تنہا چھوڑ کر فرار ہوگئی، جہاں بے یار و مددگار پڑے رہنے کے باعث معصوم بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو اہلکاروں نے نومولود کی لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور بچے کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او ملک نثار کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سنگین جرم کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



