انٹرنیشنلاہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم کی رفح پرحملوں میں شدت لانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم کی رفح پرحملوں میں شدت لانے کی دھمکی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے انتہا پسندانہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ہو رہے تھے۔

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے رفح پر حملوں میں شدت لانے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ رفح پرحملوں میں مزید تیزی لائی جائے گی، رفح میں حماس کا مکمل خاتمہ ہونے اور مکمل فتح تک لڑیں گے۔ شہری آبادی رفح چھوڑ دے۔ رفح میں حماس پرحملے جاری رہیں گے۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اورقطرکے ساتھ مذاکرات کے لیے نمائندہ بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے انتہا پسندانہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات ہورہے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You