انٹرنیشنلاہم خبریں

انڈونیشیا عام انتخابات، صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا

انڈونیشیا عام انتخابات، صدارتی امیدوار پرابوو سوبیانتو نے جیت کا اعلان کردیا۔

انڈونیشیا میں انتخابی عمل میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار سابق جنرل پرابوو سوبیانتو نے58 فیصد ووٹوں کی برتری پر جیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں انتخابی عمل میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پولنگ 6 گھنٹے جاری رہنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہوئی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہ مخالف صدارتی امیدواروں انیس باسویدان اور گنجر پرانوو سے اب تک کے نتائج کے مطابق 58 فیصد ووٹوں سے آگے ہیں ،انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں 78 سے 93 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی.دوسری جانب وزیر دفاع پر ابوو سوبیانتو نے اپنی جیت کا اعلان کردیا،ایک مقامی سٹیڈیم میں جمع اپنے حامیوں کے سامنے انتخابات میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ ان کی یہ فتح تمام انڈونیشینز کی فتح ہے، ہم انڈونیشیا کے سب سے قابل بیٹوں اور بیٹیوں پر مشتمل حکومت بنائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You