انٹرنیشنلاہم خبریں

60 سالہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے اپنی 45 سالہ دوست ہیڈن سے منگنی کرلی

60 سالہ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانی نے اپنی 45 سالہ دوست ہیڈن سے منگنی کرلی۔

پیار ایک خوبصورت چیز ہے میں دونوں کیلئے بہت خوش ہوں۔ وزیر خارجہ پینی وونگ

کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے اپنی 4 سالہ پرانی دوست جوڈی ہیڈن سے منگنی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ البانی اور 45 سالہ ہیڈن کی ملاقات 2020 میں ہوئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے ہیڈن کو ویلنٹائن ڈے پر سرکاری رہائش گاہ کینبرا لاج میں ایک انگوٹھی کے ساتھ پرپوز کیا جسے انہوں نے خصوصی ڈیزائن کروایا تھا۔انتھونی البانی پہلے آسٹریلوی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے دفتر میں رہتے ہوئے منگنی کی،البانی نے ایک سیلفی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ ہیڈن نے انہیں ہاں کہا ہے۔زرائع کے مطابق اس جوڑے نے بعد میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس خبر کو شیئر کرنے کے لیے بہت پرجوش اور خوش ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے منتظر ہیں، دوسری جانب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارکان کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد پیش کی گئی۔دوسری جانب وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ  پیار ایک خوبصورت چیز ہے، میں دونوں کے لئے بہت خوش ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You