جہلم

تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے وفد کی معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ آمد، منیب

تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے وفد کی معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ آمد، منیب الرحمن اور القاسم انسٹیٹیوٹ کے خصوصی بچوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد

جہلم ( اصف اقبال جنجوء) تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے صدر ندیم ساجد مغل کی قیادت میں ایک وفد نے معروف صحافی عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پر آمد کی اور نیشنل اسپیشل اولمپکس میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے منیب الرحمن سمیت القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم کے کامیاب خصوصی بچوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
وفد میں نائب صدر حاجی کامران محبوب مغل، جوائنٹ سیکرٹری مرزا ندیم اکرم اور یوتھ ممبر عمیر ساجد مغل بھی شامل تھے۔ وفد کے اراکین نے منیب الرحمن کی دو گولڈ میڈلز سمیت القاسم انسٹیٹیوٹ کے دیگر خصوصی بچوں کی نمایاں کارکردگی کو جہلم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مناسب رہنمائی، محنت اور حوصلہ افزائی سے وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔
اس موقع پر وفد نے القاسم انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ، اساتذہ، کوچز اور والدین کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ادارہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور کھیلوں کے میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
معروف صحافی عبدالرحمن قادری نے تنظیم مغلیہ جہلم رجسٹرڈ کے وفد کی آمد اور محبت بھرے جذبات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی حوصلہ افزائی خصوصی بچوں کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے اور انہیں مزید کامیابیوں کے حصول کے لیے نئی توانائی فراہم کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You