اہم خبریںپاکستان

وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ پراسسینگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان۔

وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹ پراسسینگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان۔

محکمہ پاسپورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹرز میں 24 گھنٹے پاسپورٹس پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ پاسپورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔وزیر داخلہ کے اعلان کے تحت کراچی میں ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے جب کہ نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز سے بھی شہری مستفید ہو سکیں گے۔اس حوالے سے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ مصطفیٰ جمال کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم دفتر کو پہلے ہی 24/7 کردیا گیا ہے، کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتربھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں، پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You