اہم خبریںپاکستان

عمران خان چاہتے ہیں مذاکرات کیلئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں مذاکرات کے لئے ایک ٹائم فریم مقرر کیا جائے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل گیٹ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات پر بریفنگ دی ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ایک ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مذاکرات جلد از جلد ختم ہوں، مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس ابتدائی اورغیر رسمی، تھا اجلاس میں ہمارے بعض ارکان غیر حاضر تھے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور میں اپنے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور سے قبل تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کر رہے ہیں، مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کے حوالے سے پُرامید ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You