اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی غیر ملکی وفد کی آمد پر ہی کیوں احتجاج کرتی ہے؟ اسحاق ڈارنے سوال اٹھا دیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غیر ملکی مہمانوں کی اسلام آباد آمد پر ہی کیوں احتجاج کرتی ہے؟

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بار بار تحریک انصاف ایسے وقت پر احتجاج کی کال کیوں دیتی ہے؟ایس سی او کانفرنس یا بیلا روس کے صدر کا دورہ ہو ، پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کرتی ہے، سیاسی احتجاج ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش ہے۔

نائب وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر کا کل دورہ شروع ہورہا ہے ،اس سلسلے میں ان کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی اسلام آباد آج آمد ہے لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You