پنجاب

احتجاج سے نہیں مذاکرات سے ہی سیاسی مساٸل کا حل نکلے گا:سید راشد حسین بخاری

احتجاج سے نہیں مذاکرات سے ہی سیاسی مساٸل کا حل نکلے گا:سید راشد حسین بخاری

سڑکوں و انٹرنیٹ کی بندش سے نا صرف عوام کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے:گفتگو
مستقبل پاکستان عوامی مساٸل کے حل اور ملکی ترقی کیلٸے جمہوری طرز عمل کو اپناتے ہوٸے أگے بڑھ رہی ہے:ناٸب صدر
حکومت اور اپوزیشن کو میں نا مانوں کی ہٹ دھرمی کو ترک کرتے ہوٸے ملک اور عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا:اظہار خیال
( )ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ احتجاج سے نہیں مذاکرات سے ہی سیاسی مساٸل کا حل نکلے گا،سڑکوں اور انٹرنیٹ کی بندش سے نا صرف عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے مگر حکومت و اپوزیشن دونوں کو اس بات کی ذرا برابر بھی کوٸی پرواہ نہیں اگر ہوتی تو اس طرح کا سیاسی طرز عمل اختیار نہ کیا جاتا،اس میں کوٸی شک نہیں ہے کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے مگر اس میں عوامی پریشانیوں کو بھی مد نظر رکھا جاٸے کہ اس طرح عام عوام کی زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی أٸی کے احتجاج اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان عوامی مساٸل کے حل کیلٸے جمہوری طرز عمل کو اپناتے ہوٸے أگے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوٸے ملکی و قومی مفادات کے حصول کیلٸے کام کرنا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو میں نا مانوں کی ہٹ دھرمی کو ترک کرتے ہوٸے ملک اور عوام کے بارے میں سوچنا ہوگا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
24.11.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You