اہم خبریںپاکستان

یوٹیوبر کیجانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ۔

یوٹیوبر کیجانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایک یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ جس پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ایس پی سکیورٹی سرکاری میٹنگ کیلئے نکلے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق نئے ایس پی سکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You