انٹرنیشنل

فلپائن میں سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر۔

فلپائن میں سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر۔

طوفان ٹرامی کے خطرے کے باعث 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔فلپائنی حکام

فلپائن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 100 افراد طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ خبر کے مطابق رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔فلپائنی حکام کا بتانا ہے کہ انہیں طوفان کے خطرے کے باعث 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑا جبکہ سیلابی صورتحال کے بعد اب تک 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You