اہم خبریںپاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

9 مئی مقدمات میں شامل جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت 79 ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے آج اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کرنا تھی لیکن اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جج کو جیل آنے سے روک دیا ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے جج کو خط لکھ کر کہا گیا کہ آج جیل میں کسی کیس کی سماعت نہیں ہوسکتی۔

خط کی روشنی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل نہیں گئے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان نقول کی فراہمی کا معاملہ بھی مؤخر ہو گیا۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کو سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 کیسوں سے الگ کرکے تیزی کے ساتھ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سانحہ 9 مئی کے دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You