اہم خبریںپاکستان

پشین میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 5 خوارج گرفتار

پشین میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے 5 خوارجیوں کو گرفتار کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا ضلع پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پانچ خوارجیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے اور سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور معصوم شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم کا کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کے ملک میں انتشار و بد امنی پھیلانے کے عزائم کو خاک میں ملانے کے مشن میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You