پاکستان

چیئرمین مستقبل پاکستان کا بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لینے کامطالبہ

چیئرمین مستقبل پاکستان کا بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لینے کامطالبہ

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو جیتے جی مارنے کے مترادف:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
کسی نے سوچا ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا بوجھ قوم کس طرح برداشت کررہی ہے:گفتگو
1.74روپے اضافے سے بجلی صارفین پر 43ارب 23کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا:چیئرمین
اپوزیشن کا کام ملک و عوام کو درپیش مسائل کی آواز بلند اور انہیں حل کرانا ہوتا ہے،اپوزیشن اپنا کام نہیں کررہی

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بند کرنے اور کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ قوم کو جیتے جی مارنے کے مترادف ہے،بجلی کی فی یونٹ قیمت 1.74 روپے مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا کسی نے یہ سوچا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنسے پاکستانی اتنا بھاری بھرکم بوجھ کیسے اٹھائیں گے،اتحادی حکومت قوم پر گاہے بگاہے بجلی کے بم گرانے کی بجائے اُن کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ریلیف فراہم کرے یہ نا ہو کہ عوام تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق سڑکوں پر نکل أئے پھر حکومت کے پاس بچاو کی کوئی تدابیر بھی باقی نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ملک اور عوام کو درپیش مسائل کی آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو حل پر مجبور کرنا ہوتا ہے مگر یہاں پر الٹی گنگا بہہ رہی ہے کسی کو بھی عوام کی پرواہ نہیں ہے بلکہ سب کو اپنی اپنی پڑی ہوئی ہے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ڈائریکٹ اثر عوام پر پڑتا ہے کیونکہ اس سے ضروریات زندگی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دیگر مسائل بھی بڑھ جاتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت لائن لاسز اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کا بوجھ عام پاکستانیوں پر ڈالنے کی بجائے اس میں کمی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
12-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You