ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی صدارت میں بسلسلہ آمد عید میلاد النبی گنبد والی مسجد جہلم میں میٹنگ کا انعقاد،
میٹنگ میں اے ڈی سی آر محمد حسان احسن، ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ممبران امن کمیٹی اور جید علماء کرام اور پولیس افسران کی شرکت،
میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،
میٹنگ میں ماہ ربیع الاول کے دوران ہونے والے تمام پروگرامز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کئے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،
شرکاء نے ماہ ربیع الاول کے دوران پولیس کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،
شہر میں امن کے قیام کےلئے ہم سب ایک ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،
ماہ ربیع الاول کے دوران شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



