اہم خبریںپاکستان

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، اتحادیوں سے مشاورت بارے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ن لیگ نواز شریف سے ایک اور ملاقات ہوئی، ملاقات چھانگلہ گلی مری میں ہوئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری سمیت دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔

ن لیگ کے تین بڑوں کی یہ مسلسل چوتھی بیٹھک ہے، مشاورتی عمل میں کیے گیے تمام فیصلوں سے پارٹی کی سینئر قیادت کو آگاہ کردیا گیا، عاشورہ محرم کے بعد وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You