اہم خبریںپاکستان

فون ٹیپنگ کی اجازت کیخلاف درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش

لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک اور درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔

جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You