اہم خبریںپاکستان

عوام کو مزید جھٹکا دینے کی تیاری، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلے 15 دنوں کیلئے تعین کرے گی، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم شہبازشریف دیں گے۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You