اہم خبریںپاکستان

خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی، کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کی معاشی خود مختاری سے خاندانوں کی خوشحالی، ملکی ترقی میں مدد ملے گی، پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کئے ہیں، حکومت سندھ نے مینگروو جنگلات لگائے، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرمبادلہ حاصل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے زرعی شعبے، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص چھوٹے ڈیموں، بیراجوں اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات، قرضے فراہم کریں، وفد نے صدر مملکت کو پاکستان کی معیشت، بینکنگ انڈسٹری کی ترقی، ارتقاء اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں بینک کے کردار بارے آگاہ کیا۔

صدر مملکت نے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You