انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور، وزیر اعظم کی شرکت

آستانہ: پاکستان ، ترکیہ اور آذر بائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان اور آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کے تین اہم خطوں کے ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس سے پہلے تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور ہو چکا ہے، اجلاس میں علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال، پائیدار معاشی ترقی کی ترویج کے لئے علاقائی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کا کثیرالجہتی تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم نے تینوں ممالک کے مابین معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں سی فریقی تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذر بائیجان کے ساتھ معیشت، توانائی ، سیاحت، موسمیات، ثقافت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے پر یقین رکھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You