اہم خبریںپاکستان

آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشنز سے شہری درخواست دھندہ ظفر سعید کی اپیل

آئی جی اسلام آباد ،ایس ایس پی آپریشنز سے شہری درخواست دھندہ ظفر سعید کی اپیل۔

درخواست دھندہ ظفر سعید نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن حاجی عدالت نامی شخص کے ساتھ ملی بھگت میں مجھ پر جھوٹا مقدمہ دینے کے در پر ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین اسلام آباد آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ ظفر سعید نے گزشتہ دنوں تھانہ شھزاد ٹاؤن اسلام آباد میں ایک درخواست دی اور ای ٹیگ بھی لگوایا ، جو ایس آئی عنایت کے نام ٹیگ لگا ، جس میں یہ ذکر کیا گیا کہ ظفر سعید کو فلیٹ مالک حاجی عدالت کی ایما اور ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن کا ریفرنس دیکر ایک جعلی پولیس ملازم مصطفی نامی پرائیویٹ شخص سے ٹیلی فون کال کروا کر بلیک میل کیا اور دھمکیاں دیں ڈرایا دھمکایا گیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ مصطفٰی نامی کوئی پولیس ملازم ہے ہی نہیں ، جبکہ مصطفی نامی ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن کا کارندہ ہے اور سابقہ پولیس ملازم ہے ،اور اسی طرح مختلف لوگوں کو فون کال کر کے لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور ایس ایچ او کے نام پر پیسے بٹورتا ہے درخواست دیتے وقت بھی درخواست دھندہ ظفر سعید کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن عظیم مہناس نے کافی گرمی دیکھائی اور انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا بدتمیزی کی تھانہ میں درخواست دھندہ کو تھرڈ کیا پرچہ دے دینے کی دھمکیاں دیں جبکہ درخواست دھندہ کے ساتھ متعلقہ تھانے میں ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن عظیم مہناس کا ایسا رویہ غیر مناسب اور خلاف قانون تھا ، اتنے دن گزرنے کے باوجود ظفر سعید کی درخواست پر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی نہ متعلقہ پولیس آفیسر نے رابطہ کیا ، ظفر سعید نے تھانہ کال کر کے نمبر حاصل کیا لیکن متعلقہ ایس آئی عنایت کا نمبر بند ملا ،
گزری رات 7 بجے ظفر سعید کی فمیلی کے ساتھ رہائش فلیٹ پر ایک اے ایس آئی تھانہ شھزاد ٹاؤن اور ایک ہیڈ کانسٹیبل وردی میں ہھتیار کے ساتھ آئے، اور مھجے اور میری فیملی بیوی بچوں کو ہراساں کیا میرے گھر چند خواتین اور مرد مہمان اور میرا بیٹا قاری علامہ اویس ظفر بھی موجود تھا ، ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن کا زبانی پیغام دیا کہ ہمارے صاحب بہادر نے آپکو بلوایا ہے ظفر سعید نے ان پولیس والوں کو بیھٹا کر عزت سے سارا معاملہ بتلایا ،اور تھانہ جانے سے انکار کر دیا زرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن حاجی عدالت سے ملی بھگت میں درخواست دھندہ ظفر سعید کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے در پر ہے، جبکہ فلیٹ مالک سے چار سالوں میں درخواست دھندہ ظفر سعید کی ایک ملاقات تک نہ ہے،فون کال میسج کوئی ریکارڈ موجود نہ ہے ، بنک کے زریعے کرایہ وغیرہ ادا کرتا رہا اور کبھی ان کے ملازمین لے جاتے رہے ، باقی واجبات بل پانی ،گیس ،بجلی سب کلئیر ہے ،ظفر سعید مرض قلب میں مبتلا ہیں اور پچھلے کچھ دنوں میں ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں ان کو ایک اسٹرڈ بھی ڈالا گیا ہے ظفر سعید کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مجھے ناجائز تنگ کرتے ہیں ،تھریڈ کرتے ہیں اگر میرے ساتھ کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر زمہ داری ایس ایچ او تھانہ شھزاد ٹاؤن عظیم مہناس،حاجی عدالت اور مصطفیٰ نامی کارندے پر ہو گی آئی جی اسلام آباد مھجے اور میری فیملی کو تحفظ فراہم کریں اور معاملے کی مکمل انکوائری کروائیں.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You