پنجاب

چیئرمین مستقبل پاکستان کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان

چیئرمین مستقبل پاکستان کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان

دہشت گردی کا خاتمہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آپریشن کی مخالفت کی بجائے ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچا جائے:گفتگو

ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے قوم سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا:چیئرمین
افواج پاکستان کا ملکی دفاع اور سالمیت میں کردار کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے:اظہار خیال
پاک فوج کے خلا ف باتیں کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئرندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،آپریشن عزم استحکام سے امن و امان کا قیام اور شرپسندوں کا صفایا ہوگا اس پر سیاست کی بجائے ملک کے وسیع تر مستقبل کے بارے میں سوچا جائے ہر جگہ مخالفت در مخالفت اچھی نہیں ہوتی، آپریشن کی متفقہ منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ وفاق سمیت تمام صوبوں کی حکومتوں اور عوام کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا اگر اب بھی ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے یکجہتی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو درپیش مسائل و پریشانیاں کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گی،افواج پاکستان کا ملکی دفاع اور سالمیت میں کردار کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے آج جو لوگ پاک فوج کے خلا ف باتیں کررہے ہیں وہ اپنا قبلہ درست کرلیں کیونکہ پوری پاکستانی قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے کسی بھی پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار آپریشن عزم استحکام کی منظوری کو سراہتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اگر ان کا بروقت خاتمہ نہ کیا گیا تو ملکی ترقی میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ سیاستدانوں سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کیخلاف جو سازشیں کررہی ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You