پنجاب

عوامی مسائل میں اضافہ، حکومت بجلی گرانا بند کرے:سید راشدحسین بخاری

عوامی مسائل میں اضافہ، حکومت بجلی گرانا بند کرے:سید راشدحسین بخاری

مستقبل پاکستان جمہوری اقدار کی بحالی اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے:گفتگو

دوسویونٹ پر سبسڈی کی باتوں کے باوجود بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ:نائب صدر
حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوئے اور وعدے خبروں کی حد تک محدود ہیں:اظہار خیال
قول و فعل میں تضاد کی فرسودہ روایات کو نہ بدلا گیا تو عوام کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ حکومت عوام پر بار بار بجلی گرانا بند کرے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 25پیسے اضافے سے صارفین پر 46ار ب 61کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا،ایک طرف حکومت دو سو یونٹ بجلی کے استعمال پر سبسڈی کے دعوے کررہی ہے تو دوسری جانب قیمتوں میں اضافہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور کے مترادف ہے اگر قول و فعل میں تضاد کی فرسودہ روایات کو نہ بدلا گیا تو عوام کو جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا،مستقبل پاکستان چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں جمہوری اقدار کی بحالی کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل کی آواز بلند کررہی ہے ہمارا یہ مشن اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک میں ہر سو ترقی وخوشحالی نہیں ہوگی،حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی کے دعوئے اور وعدے خبروں کی حد تک محدود ہیں جبکہ عوام آج بھی مہنگے داموں اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہیں مگرستم ظریفی تویہ ہے کہ قوم کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے والے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کسی طور بھی زبانی کلامی باتوں سے آگے نہیں بڑھ پائے گا بلکہ اس کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے اگر ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You