چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی جہلم ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ اور بین الصوبائی پکٹ منگلا پل کا وزٹ،
دوران وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن منگلا کینٹ کی بلڈنگ کا تفصیلی دورہ کروایا اور تھانہ میں SIPS کے حوالے سے نصب آئی ٹی گیجیٹس اور انکی ورکنگ کے بارے میں مکمل بریف کیا،
اس موقع پر ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم کے تھانوں کی SIPS پروٹوکول پر منتقلی، تھانہ کے صفائی کے معیار، عوام کو دی جانے والی سہولیات اور جہلم پولیس کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سربراہی میں مثالی کارکردگی کو بھرپور سراہا،
بعد ازاں ایم این اے بلال اظہر کیانی، ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کا وزٹ کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے بین الصوبائی پولیس پوسٹ منگلا پل کی حساسیت کے بارے میں مکمل بریفنگ دی،
بین الصوبائی پولیس پوسٹ کے قیام کا مقصد انسداد جرائم ہے نیز مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کرنا انتہائی ضروری ہے،
پولیس پوسٹ میں ڈیوٹی پر موجود نفری کی ویلفیئر کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ



