اہم خبریںپاکستان

28 مئی پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔پاک فوج

28 مئی پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔پاک فوج

اس دن کامیابی سے ڈیٹرنس قائم کی گئی اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے ’یوم تکبیر‘ کی 26 ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ اہم دن 1998 میں پاکستان کے جوہری تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے، اس دن کامیابی سے ڈیٹرنس قائم کی گئی اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا گیا۔آئی ایس پی آرنے کہا کہ مشکلات کے باوجود شاندار کارنامے میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کو مسلح افواج خراج تحسین پیش کرتی ہے، مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خواب کو تعبیر دینے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے سائنسدان اور انجینئرز تعریف کے مستحق ہیں، تاریخی اور اہم دن پر مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع اور خودمختاری سمیت علاقائی سالمیت کے تحفظ، ملکی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You