اہم خبریںبزنس

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 7 سے 9 جون کے درمیان پیش کرنے کی تجویز۔

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 7 جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کی 7  تاریخ کو  قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کی تجویز ہے اور نئے مالی سال کا بجٹ 7 جون کو بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے پیش نظر  بجٹ اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ  متبادل آپشن کے طور پر  بجٹ 8 یا 9 جون کو  پیش کرنے کی تجویز بھی ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے  پہلے قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You