اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 38کلو گرام چرس معہ وٹک،شراب

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 38کلو گرام چرس معہ وٹک،شراب کی چالو بھٹی اور 145لیٹر شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 33منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً 38کلو گرام چرس،شراب کی چالو بھٹی اور 145لیٹر شراب برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن ضلع گجرات میں جاری رہیں گے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے گجرات پولیس بھر پور کوشاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You