تین سال قبل تھانہ ککرالی کے علاقہ میں چار افراد کے قتل کی اندوہناک واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تین سال قبل تھانہ ککرالی کے علاقہ میں چار افراد کے قتل کی اندوہناک واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ککرالی عبدالرحمن ڈوگہ نے جدید وسائل بروئے کار لا کر تین سال سے روپوش چار افراد کے قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری راحیل آفتاب ولد آفتاب احمد، سکنہ بنیاں، تحصیل کھاریاں، ضلع گجرات کو گرفتار کر لیا۔مجرم اشتہاری نے سال 2024 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں اور ان کے دو بیٹوں کو قتل کر دیا تھا۔
مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث اور قانون سے فرار ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانا گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گی۔ڈی پی او گجرات



