پنجاب

آئی ایم ایف سے قرض بڑھانے کی درخواست آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

آئی ایم ایف سے قرض بڑھانے کی درخواست آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی استدعا مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی:گفتگو

بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو اجتماعی خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے:چیئرمین
نومنتخب حکومتیں اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بڑھانے کی حکومتی استدعا کی پُر زور الفاظ میں مذمت
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض بڑھانے کی درخواست آ بیل مجھے مار کے مترادف ہے،قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی استدعا پاکستان کو درپیش مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنے گی کیونکہ قرض میں اضافے سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا اور اس وقت قوم کی معاشی حالت اس قابل نہیں ہے کہ وہ مزید مشکلات برداشت کرسکے حکمران طبقہ کو چاہیے کہ اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی لاتے ہوئے آگے بڑھیں اگر عوام پر بوجھ بڑھایا گیا تو ان کا بھرکس نکل جائے گا پہلے ہی بجلی،گیس،پٹرولیم مصنوعات اور ادویات کی قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے انہیں اجتماعی خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے اب وہ وقت آن پہنچا ہے نومنتخب حکومتیں انتخابی منشور پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں تاکہ اُن میں زندہ رہنے کی امید بڑھ سکے۔ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بڑھانے کی حکومتی استدعا کی پُر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے جان چھڑانے کی بجائے اس کے شکنجے میں مزید پھنسنے کے ملکی معیشت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک اور قوم کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس پر نااہل و بدنیت حکمران شروع دن سے قابض ہوتے آرہے ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی حالات اس نہج تک آن پہنچے ہیں کہ کہیں سے بھی بہتری کی امید نظر نہیں آرہی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You